کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 11 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی کے علاقے قائد آباد اور شاہ لطیف میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث گیارہ مشتبہ افراد گرفتار ہوئےپولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد، شاہ لطیف اور اطراف میں رینجرز کے ہمراہ رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دو روز قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے تھے۔