لاہور: چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چیمپئن شپ اختتام پذیر
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس رائیا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقدہ آٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی ۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب کے احمد بیگ نےچیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔تین روزہ چیمپئن شپ 16تا18نومبر تک جاری رہی ۔300سے زائد گالفرز نے چیمپئن شپ کی امیچرز، سینئرز، لیڈیز نے حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور کموڈورنعمت اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحت مندانہ کھیلوں کا فروغ پاک بحریہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر گالف کا مسلسل آٹھویں مرتبہ انعقاد گالف کے فروغ کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کا عکاس ہے۔ یہ چیمپین شپ موجودہ ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرے گی اور نوجوان گالفرز کو قومی سطح پر اُبھارنے میں مددگار ثابت ہو گی۔