Nov 19, 2018 01:43 pm
views : 376
Dubai-PM Imran khan visit UAE join press release
دبئی: دورہ متحدہ عرب امارات، وائٹ کالر کرائم اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر اتفاق
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان کی دعوت پر اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔
وزیراعظم عمران خان کادورہ یو اے ای مکمل ہوگیا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے طویل المدتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا اور تاریخی تعلقات کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وفد نے بھی دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی سطح پر سرمایہ بڑھانے پر اتفاق کیا، علاوہ ازیں دونوں ممالک نے تجارت،توانائی، زراعت، انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔