لاہور :سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چیف جسٹس کےفیصلے سے مطمئن ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں لارجز بینچ کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ دسمبر کو کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق لارجربینچ کی تشکیل ہماری ترجیح ہے، چیف جسٹس بینچ کی سربراہی کریں گے، وہ ان کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں، امید ہے اب انصاف ضرور ملے گا۔
اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سلسلے میں لاہوررجسٹری میں پیشی تھی، ملزم نوازشریف،شہبازشریف راناثنا کو طلب کیا گیا تھا، وکلا نے کہا وقت پراطلاع نہیں دی گئی تیاری نہیں کرسکے۔
خرم نوازگنڈا پور کا کہنا تھا کہ کیس سننےکےفیصلے پر چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں، 5دسمبر کو سپریم کورٹ کا لارجز بینچ بنانے کا حکم جاری ہوا ہے، کیس اب سپریم کورٹ میں سنا جائے گا، سپریم کورٹ پر مکمل یقین ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انصاف کے لئے پوری زندگی جدوجہد کرتے رہیں گے، عدالت سے اپیل ہے قتل کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے۔