کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے کیس کے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش نہ ہو سکے، کیس میں راؤانوار،ڈی ایس پی قمر سمیت پانچ ملزمان ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان کے خلاف شاہ لطیف ٹاون اور سچل تھانے میں تین مقدمات درج ہیں
کیس کے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی تفتیشی افسر کی جانب سے آج کیس میں مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی جانے تھی