کوئٹہ: بلوچستان دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا ایکسلینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دھرتی کے لئے قربانیاں دینے والے بہادر سپوتوں کا شکر گزار ہوں,
قاسم سوری نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے بلوچستان فرنٹ پر ہے اس نا مناسب حالات میں حالات کا مقابلہ کرنے والوں پر فخر ہے،بلوچستان دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے،عوام اور پاک افواج ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں
فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے،پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہیگا