واشنگٹن: ٹرمپ کی پاکستان پر الزامات کی بارش، ساری قربانیاں نظرانداز
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی اور وہاں ہر کوئی جانتا تھا کہ اسامہ کس جگہ ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اسامہ ملٹری اکیڈمی کے ساتھ ایک شاندار گھر میں رہتا تھا۔ ہم پاکستان کو امداد دیتے رہے اور اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا۔
ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں پاکستان مخالف ہرزہ سرائیوں اورالزامات کا شروع ہونے والا سلسلہ رواں سال کے آخر میں بھی جاری ہے اور اس کے روکنے کا بھی کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔