Nov 19, 2018 07:18 pm
views : 365
Rawalpindi- Pakistan looks for peace, any misadventure shall be responded befittingly, DG ISPR
راولپنڈی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسے گلگت بلتستان، آزادکشمیر اورہزارہ کے صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بتایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے صحافیوں کو بھارتی فورسزکی سیز فائرکی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری رہائش پذیرہیں جنہیں جان بوجھ کرنشانہ بنایا جارہا ہے، ایسی صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، ہماری فورسزصرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔
تAddرجمان پاک فوج نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، امن کے خواہشمند ہیں مگرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔