Nov 19, 2018 09:48 pm
views : 471
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا، پی ایس
ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (19 نومبر 2018ء) کو
مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 307 پوائنٹس
کی غیر معمولی کمی کے بعد 41352 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 215 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 201کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔