Nov 19, 2018 09:52 pm
views : 466
Location : Domestic Place
Quetta- Lt. Gen Asim Saleem Bajwa Addresses Ceremony
کوئٹہ،ملک میں دہشتگردی دم توڑ چکی ہے، ناپاک دشمن کےعزائم خاک میں ملائےاور ملاتے رہیں گے،کمانڈر سدرن کمانڈ
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم
باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی دم توڑ چکی ہے، ناپاک دشمن کےعزائم
خاک میں ملائےاور ملاتے رہیں گے، عوام باشعور ہیں، سب معلوم ہے حالات کون
خراب کرتا رہا۔
کوئٹہ میں فرنٹیئر کوربلوچستان کے زیراہتمام آپریشنل
ایکسی لینس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ
جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف سی بلوچستان کا
تقریب منعقد کرنے پرشکرگزارہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتحاد سے
لڑا،بلوچستان کےعوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہے، بلوچستان کے عوام نے
بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپورساتھ دیا۔
کمانڈرسدرن
کمانڈ نے کہا،بلوچستان کے مشکل علاقوں میں ایف سی کے جوان موجود ہوتے ہیں،
جوانوں کی آنکھوں میں فخر و جذبہ ایمانی دیکھ رہا ہوں، بلوچستان میں امن
ہوچکا، ترقی کاعمل شروع ہوچکا،ایوارڈجیتنےوالوں کومبارکبادپیش کرتاہوں،
پاکستان میں امن،بھائی چارہ اورانصاف کریں گے، ہم نےدہشت گردی کیخلاف جنگ
اتحادکیساتھ لڑی۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ملک میں
دہشتگردی دم توڑ چکی ہے، ناپاک دشمن کےعزائم خاک میں ملائےاور ملاتے رہیں
گے، عوام باشعور ہیں، سب معلوم ہے حالات کون خراب کرتا رہا۔
کمانڈرسدرن
کمانڈ کا کہنا تھا کہ دشمن کو بلوچستان کاامن تباہ کرنے کے لئے ریکروٹس
نہیں مل رہے، سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو پتہ چل
گیا ہے، انہیں کس نے اور کیوں استعمال کیا۔