Nov 19, 2018 09:57 pm
views : 500
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI Leader Imran Ali Shah Media Talk
کراچی، شہر اور صوبے بھر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے پر اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ
کاکہنا ہے کہ شہر اورصوبے بھر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے پر ہمیں
تشویش ہے، آج ہم پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی یہاں جمع ہوئے ہیں اور
ہمیں بہت افسوس ہے، شرم آتی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ کراچی جیسے اتنے بڑے
میٹروپولیٹن شہر میں اور باقی پورے سندھ میں کیا ہورہا ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
عمران علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بیس سے
پچیس بچوں اور نوجوانوں کو گلی محلوں میں کتے بھمبھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے زیادہ تکلیف دہ خبر یہ ہے کہ کتنے کے کاٹنے
کے بعد ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں ہوتیں، جناح ہسپتال میں روزانہ
بیس سے پچیس بچے اور نوجوان کتے کے کاٹنے کے بعد ہسپتالوں میں رجوع کرتے
ہیں تاہم وہاں پر ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے وہ واپس گھروں کو لوٹ جاتے
ہیں اور اگر خدانخواستہ بچے کو انفیکشنز ہوگیا تو سوائے موت کے اور کچھ
نہیں ملے گا۔