Nov 19, 2018 10:00 pm
views : 368
Location : Domestic Place
Karachi- Pak naval exercise
کراچی، پاک بحریہ کی بڑی جنگی مشق سی سپارک 2018ء کا اختتامی سیشن آج کراچی میں منعقدہوا
div align="right">حال ہی میں منعقد ہونے والی پاک بحریہ کی بڑی جنگی مشق سی سپارک 2018ء کا
اختتامی سیشن آج کراچی میں منعقدہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر
محمود عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
شمالی بحیرہ عرب میں منعقدہ اس مشق میں ہوائی وبحری جہازوں ، آبدوزوں ،
اسپیشل فورسز اور میرین سمیت پاک بحریہ کے تمام یونٹس نے شرکت کی۔ علاوہ
ازیں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان
آرمی کے فضائی نگرانی کے شعبوں نے بھی مشق میں شرکت کی۔
تقریب میں تینوں افواج کے اعلیٰ افسران اور مختلف وزارتوں کے نمائندگان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز فیصل رسول لودھی نے مشق کا جائزہ پیش کیا۔
بعد ازیں مشق کا مفصل ڈی بریف سیشن منعقد ہوا۔ جس میں مشق کے انعقاد سے اہم نتائج اخذ کرنے کیلئے تمام جہتوں پر تفصیل سے بات کی گئی۔
اپنی اختتامی تقریر میں امیر البحر نے کہا کہ ہائیبرڈ وار فیئر پر مشتمل
عصر روا کے خطرات اس امر کے متقاضی ہیں کہ پاک بحریہ جامع مشقوں اور سوچ
بچار کے ذریعے مستقل اپنے آپریشنل منصوبوں پر نظر رکھے اور ان کا جائزہ لے،
انہوں نے اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں
پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
انہوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ کارکردگی کے مظاہرے کو سراہا اور مشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔