اسلام آباد،حکومت پی ایس ایل کو مکمل سپورٹ کرے گی،وزیر مملکت برائے داخلہ
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی اسلام آباد میں ڈرافٹنگ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس لانی ہے,دنیا کو بتا دیا ہے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
قومی سلامتی کے حوالے سے ہم ملک میں بینالاقوامی کرکٹ واپسی لانی ہے،ہم نے اقوام عالم کو اپنی قربانیوں کا باور کروانا ہے، پاکستان تمام انسانیت کے لیے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت آگے جائے گا ہم نے نتیجہ دیا ہے، حکومت پی ایس ایل کو مکمل سپورٹ کرے گی۔