کراچی،سرکلر ریلوے کو چلانے کےلئے اصل مسئلہ تجاوزات کا نہیں بلکہ فنانس کا ہے،سعید غنی
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے کو چلانے کےلئے اصل مسئلہ تجاوزات کا نہیں بلکہ فنانس کا ہے،جبکہ تک وفاقی حکومت اپنا کردار ادا نہیں کرے گی یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے، لوگوں نے نالوں اور مارکیٹوں پر قبضے کر رکھے تھے، سرکلر ریلوے سے تجاوزات کا خاتمہ ہم نے ماضی میں شروع کیا تھا اور متاثرین کی ری سیٹلمنٹ کی تیاری کی تھی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے نے خود لکھ کر کہا کہ جو زمین سندھ حکومت خالی کروائے گی اسے فی الحال محفوظ رکھنے کی ریلوے کے پاس استعداد نہیں ہے لہذا یہ کام ریلوے نے خود رکوایا تھا،سرکلر ریلوے کو چلانے کےلئے اصل مسئلہ تجاوزات کا نہیں بلکہ فنانس کا ہے،جبکہ تک وفاقی حکومت اپنا کردار ادا نہیں کرے گی یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تجاوزات کے خلاف جن لوگوں کو روزگار متاثر ہوا ہے انکے لئے متبادل کا بندوبست کیا جا سکے۔