کوئٹہ،کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر درآن مری 70 سے زائد فراریوں سمیت قومی دھارے میں شامل
کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر درآن مری عرف بزرگ اپنے 70 سے زائد فراریوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔
بلوچستان میں بدامنی کی فضاءختم ہو کر امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر درآن مری اپنے70سے زائد ساتھوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کا فراری کمانڈر درآن مری ( عرف)بزرگ نے دہشت ووحشت کے چنگل سے نکل کر پاکستان زندآباد نے نعرے بلند کر دئے۔
ہتھیار ڈالنے کی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں ہوئی،تقریب میں نواب جھنگیز مری ، سینیٹر میر سرفراز بگٹی ، انوار الحق کاکڑ اور سیکٹر کمانڈر ایف سے برگیڈئیر تصور شریک تھے،سینیٹر میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کلبوشن کی شکل میں سامنے آچکی ہیں را ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو باہر ہی رہنے رہنا چاہیے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کی خاطر سب کو گلے لگانے کو تیار ہیں۔
فراری کمانڈر کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا لوگوں نے ذاتی مفادات کے لئے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جسکی وجہ سے ناسمجھی میں ملک کے خلاف لڑے،مگر اب دفاع پاکستان کے لئے لہو کے آخرے قطرہ بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔