Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 20, 2018 06:55 pm views : 438

Islamabad- PSL Season 4 Drafting
  • Urdu

اسلام آباد،غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لونے کی کوششوں کا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کے چیرمین احسان مانی کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلئے پی سی بی کی کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، پی ایس ایل کی وجہ سے ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔
چیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کافی انٹرنیشنل کھلاڑی آ رہے ہیں اور نا صرف آرہے ہیں بلکہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کے لئے سفیر کا کام کیا،اس سال8 میچز پاکستان میں ہوں گےاور اگلے سال ان میچز کی مزید تعداد بڑھائیں گے۔
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 سے کیا جائے گا، جس کے لیے ایونٹ میں شامل 6 فرنچائز 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی،ایونٹ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چھٹی ٹیم شامل ہے جس کی فرنچائز کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ڈرافٹنگ میں شامل کھلاڑیوں کو 6 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری شامل ہیں۔
پی ایس ایل میں کئی نامور غیر کرکٹرز پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں جن میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن شامل ہیں جنہیں پلاٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، کریگ اورٹن، ڈینئل کرسچن، مجیب الرحمان، کیمر روچ، سولومون مائر، پال اسٹرلنگ، شمرون ہیتمیر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved