Nov 20, 2018 08:35 pm
views : 381
Location : Domestic Place
Lahore- Eid Milad-un-Nabi Conference
لاہور، بارہ ربیع الاول کی کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد
div>بارہ ربیع الاول کی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے تحت عید
میلاد النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔الحمرا آرٹ سینٹر میں منعقدہ
کانفرنس میں مذہبی اسکالرز نے سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں
اپنی زندگیوں میں عملی طو رپر اسوہ حسنہ اپنانے کی ضرورت ہے۔
عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے علاوہ ان کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقابلہ حسن قرآن اور نعت خوانی کے علاوہ تقریری مقابلے بھی
منعقد ہوئے۔جس میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات میں تعریفی شیلڈز تقسیم
کی گئیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی اسوہ حسنہ پر عمل
پیرا ہونے سے ہی ملے گی، یہی ہمارا ایمان اور اللہ رب العزت کا حکم ہے۔
ربیع الاول کی آمد مسلمانوں کیلئے اللہ کے انعام کی یاد تازہ کرتی ہے۔
آخر میں ملکی سلامتی اور امن کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔