Nov 20, 2018 08:49 pm
views : 347
Location : Domestic Place
Islamabad- Walk on World's Children Day
اسلام آباد، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم اطفال منایا گیا
دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی عالمی یوم اطفال منایا جارہا ہے۔ عالمی
یوم اطفال کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف تعلیمی
اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے ایک واک کا انعقاد کیا ۔
واک کے شرکاء طلباء وطالبات نے اپنے ہاتھوں میں مختلف کتبے اور بینرز
اٹھارکھے تھے جن پر مستقبل کے معماروں کے حوالے سے عبارات مزین تھیں۔
واک میں شریک ننھے بچوں نے فضاء میں غبارے چھوڑ کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔
واک کے شرکاء نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلشن میں کھلنے
والے مستقبل کے معماروں کا آنے والا کل تابناک بنانے کے ساتھ ساتھ وقت نئے
عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کا متقاضی ہے۔