Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 20, 2018 08:53 pm views : 489

Location : Railway Headquarters

Lahore- MoU signing Ceremony between PAK-China Railways Ministries
  • Urdu

لاہور، شیخ رشید نے بےروزگارنوجوانوں کونوکریوں کی خوشخبری سنا دی

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون کا معاہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک کی بیک بون ہے، کچھ سیاسی چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دیں گے،11دسمبر کو10ہزارملازمتوں کا اشتہار دیا جارہا ہے، زندہ رہا توایک لاکھ ملازمتیں دے کرجاؤں گا، بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چین کے نائب وزیرریلوے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی وفد کی پاکستا ن میں آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے میں تعاون خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم ایل ون کے فیز1 کی ابتدائی رپورٹ 25 دسمبر تک تیار کی جائے گی۔
اب مجھے طعنے دینے والے شرم کریں۔ میں ریلوے کے محکمے میں ایسے ہی نہیں آیا تھا۔ ریلوے افسران اور میں نے 100روزہ پلان پر بہت کام کیا۔ وزیراعظم کو ریلوے ہیڈکوارٹرزکی دعوت دی ہے۔وزیراعظم عمران خان 23 نومبر کو 4 ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے ریل سروس کو آگے لے کرجانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے دور میں چین گیا تو لی پھانگ وزیراعظم تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کچھ سیاسی چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرمپ کو جواب دے کر عوام کی ترجمانی کی ہے۔ وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بہت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے۔ اپنی ضرورت کے مطابق آئی ایم ایف کی ضرورت ہے۔ کیونکہ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے۔لیکن ہم سیاستدان لوگوں سے غلط بیانی کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 11دسمبر کو10ملازمتوں کا اشتہار دیا جارہا ہے۔ زندہ رہا توایک لاکھ ملازمتیں دے کرجاؤں گا۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved