آرمی
چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ میں منعقد ہونے والی کیمبرین پیٹرول
ایکسرسائز میں اپنی ذہنی،جسمانی و عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی
پاکستان آرمی کی فاتح گولڈ میڈلسٹ ٹیم نے ملاقات کی۔
کیمبرین ایکسرسائز
میں 100 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں پاکستان آرمی کی 11 رکنی ٹیم
بھی شریک تھی جس میں 3 افسران بھی شامل تھے۔
آرمی چیف نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی انکے جذبے کو سراہا اور مستقبل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم دل دہلا دینے والے سخت جان مقابلوں میں چھٹی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
واضح
رہے کہ کیمبرین پیٹرول کو دنیا کا سخت اور کٹھن ترین مقابلہ سمجھا جاتا
ہے،مقابلے میں مختلف اہداف پر مبنی 48 گھنٹوں کی پیٹرولنگ مشق شامل ہوتی
ہے اور ہر سپاہی کو 25 کلوگرام وزن کے ساتھ 60 کلومیٹر کا ہدف پورا کرنا
ہوتا ہے۔