Nov 20, 2018 09:01 pm
views : 461
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- PPP Leader Nisar Khoro Press Conference
کراچی،وہ ممالک اس وزیر اعظم پر کیا اعتبار کرینگے جو یو ٹرن کو اچھا کہتا ہو، نثار کھوڑو
div>پاکستان
پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہےکہ حکومت پرہنسی آتی ہے کہ
بغیر سوچے سمجھے بڑ ی بڑی باتیں کی گئیں اور اب خودکشی سے بچنے کے لئے
یوٹرن کو اپنی آفیشل پالیسی بتا رہے ہیں،پی ٹی آئی والے یو ٹرن کو فخریہ
انداز میں بیان کر رہے ہیں۔
بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار
کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان کاسہ لیکر بھکاری بن رہے ہیں ،وہ ممالک
اس وزیر اعظم پر کیا اعتبار کریں گے جو یو ٹرن کو اچھا کہتا ہو، وزیر اعظم
خودکہتے ہیں کہ میں جھوٹ بولتا ہوں۔
پیپلز پارٹی رہنما کامزید کہنا تھا
کہ حکومت نے آتے ہی لوگوں سے پیسہ اینٹھا ہے دنیا بھر میں پیٹرول کی
قیمتیں کم ہیں یہاں زیادہ ہیں ہر چیز میں مہنگائی کردی گئی،آئی ایم ایف کے
ذکر پر لوگوں نے اربوں روپے کمائے ملک پر قرضوں کا بوجھ اور بڑھ گیا ہے۔