Nov 20, 2018 11:35 pm
views : 490
Location : Different Places
Lahore- 12 th rabi ul Awwal Preparation
لاہور،عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں شہر بھر میں چراغاں
div>عیدمیلاد النبیﷺ کے پر مسرت دن کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی تیاریاں مکمل ہیں۔
امام
الانبیا حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ
گئیں،لاہور کے گلی ، محلے برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے، سرورکائنات حضرت
محمدمصطفیﷺ کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منانے کے لیے سیرت کانفرنسوں،
میلاد مصطفیﷺ کا اہتمام کیاجارہاہے جن میں آپﷺ کی سیرت کے حوالے سے مقررین
بیان کررہے ہیں ۔
مختلف مقامات پر نعت خوانی کا اہتمام کیا جارہاہے،شہر
کی سرکاری و نجی عمارتوں، گھروں پربرقی قمقموں سے چراغاں کیا جارہاہے جبکہ
گلی محلوں میں سبز پرچموں کی بہاریں ہیں۔
جشن ولات کے موقع پر رنگ برنگی
برقی روشنیوں سے سجی عمارتیں اور شاہراہیں دیکھنے والوں کے لیے انتہائی
حسین نظارہ پیش کر رہی ہیں،عید میلاد النبیﷺکے پر مسرت موقع پر عقیدت مند
گھروں اور مسجدوں پر چراغاں کر کے نبی کریم صلی ﷺسے اپنی عقیدت اور والہانہ
محبت کا اظہار کرتے ہیں۔