اسلام آباد:ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔
جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
جہلم میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پرجہلم میں خصوصی طور پر ڈھائی سوپاونڈ کاکیک تیار کیا گیا ،کیک کو مسلسل اٹھارہ گھنٹےکی محنت کے بعد تیار کیا گیا،15کلوسیب،دس درجن کیلے،دومن مکس فروٹ کا استعمال کیا گیا