لندن:پاکستان میں انصاف کا ایک ہی نظام رائج ہے، چیف جسٹس
گزشتہ رات چیف جسٹس ثاقب نثار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے محبت کا اظہار کر کے فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ حلقے اپنے اپنے انداز سے سوچ رہے ہوتے ہیں، لیکن پاکستان میں سلیکٹڈ سسٹم نہیں بلکہ انصاف کا ایک ہی نظام ہے۔میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ملکوں میں ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں ایک بڑی مہم بن چکی ہے، جو کہ پاکستان میں ڈیم بننے تک جاری رہے گی۔
چیف جسٹس پاکستان گزشتہ روزپی آئی اے کی پرواز 757 سے لندن پہنچے ہیں، جہاں وہ سات دن گزاریں گے اور 27 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔ان کی جگہ جسٹس گلزار احمد 28 نومبر تک چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے، جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزار سے عہدے کا حلف لیا۔