کراچی : شہر قائد میں بڑوں بڑوں کی بیٹھک
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ گورنر سندھ نے کے فور پراجیکٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون و معاونت کا یقین دلایا اور کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے ہر ممکن مدد اور باہمی مشاورت پر بھی اتفاق کیا گیا