لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی عید میلادالنبی ﷺ پرامت مسلمہ کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضوراکرمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل سے پاکستان کوامن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضوراکرمﷺکی تعلیمات پرعمل سے بدامنی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، دہشت گردی کی آگ میں جلتی انسانیت کوآپؐ کی تعلیمات پرعمل سے امن مل سکتا ہے۔
محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔