کراچی: اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا شہر بھر میں فلیگ مارچ
کراچی میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے اتنظامات کئے گئے ہیں۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے شہر بھر میں فلیگ مارچ شروع کردیا گیا ہے،فلیگ مارچ میں پچیس گاڑیوں پر سو سے زائد جوانوں نے حصہ لیا
فلیگ مارچ ایس ایس پی ہیڈکواٹر سے شروع کر مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ایس ایس پی ہیڈکواٹر پر ہی اختتام پزیر ہوگا
کمانڈنٹ ایس ایس یو ملک مرتضٰی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ آج کے تمام جلسے جلسوں کے جاری رہنے تک چلے گا، فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو سیکیورٹی سے متعلق یقین دہانی کرانا ہے،عوام کو فلیگ مارچ سے پیغام دینا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں،