نیویارک :اقوام متحدہ چند ممالک کا نہیں سب ممالک کا ادارہ ہے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اصولوں پر سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ اصلاحات طاقت ،استحقاق کے ارتکازکے لیے نہیں ، اس کی نفی کے لیے ہونی چاہیں، سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ مزید غیرفعال بنا دے گا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ مستقل رکنیت کے خواہاں ممالک کی تنگ نظری اور مفاد پرستی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ چند ممالک کا نہیں سب ممالک کا ادارہ ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیر مستقل ارکان کی تعدادمیں اضافے سے چھوٹے ممالک اور تاریخی طور پر نظرانداز خطوں کو نمائندگی ملے گی۔