Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 21, 2018 07:44 pm views : 487

Kuala Lumpur- PM Imran Khan Adresess
  • Urdu

کوالالمپور، وزیر اعظم عمران خان کا ملائیشیا میں پاکستانیوں سے خطاب

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شور مچانے والوں پتہ ہے کہ انہوں نے جلد ہی جیل میں جانا ہے جیسے جیسے وقت گزررہا ہے ان لوگوں کے لیے خطرہ بڑھتا جارہا ہے، جب کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت جلد سے جلد گر جائے۔
کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن جلدی ہے ہے کہ حکومت گرجائےان کو تو اتنی جلدی ہے کہ پہلے دن ہی کہہ دیا کہ حکومت ناکام ہوگئی، کم از کم حکومت کو 90 دن تو دے دیتے، انہوں نے تو نئے وزیراعظم کو پہلی تقریر بھی نہیں کرنے دی،شور مچاوالوں کو پتہ ہے کہ انہوں نے جیل میں جانا ہےاپوزیشن کی دینی ہوں یا لبرل جماعتیں سب جمہوریت  بچانے لیےاکٹھی ہورہی ہیں یہ لوگ جمہوریت بچانے کے لیےجمع نہیں ہورہے بلکہ اپنی چوری چھپانے کے لیے اکٹھے ہورہے ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت کسی کو این آر او دی گئی نہ کوئی میثاق جمہوریت کرے گی، کوئی مک مکا نہیں ہوگا سب کو جیل میں ڈالیں گے،جب میں کہتاہوں چوروں کو جیل میں ڈالنا ہے تو اپوزیشن کھڑی ہوجاتی ہے،حالانکہ میں نے کسی کا نام بھی نہیں لیا اور نہ ابھی تک ہم نے کوئی نیب کیس بنیا ہے، ان لوگوں پر نیب کے سب کیس پچھلی حکومت میں بنے ہیں ، ابھی ہم نے کیس کرنے ہیں لیکن یہ لوگ ابھی سے ڈرے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھانےکیلئے پورازور لگائیں گے، سرمایہ کاری بڑھنے کیلئے گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے سرمایہ کاروں کی پیسہ کمانے میں بھرپور مدد کریں گےوہ وقت دور نہیں جب ہم دوسرے ممالک کو قرضے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اوورسز پاکستانی قانونی راستے سے پیسہ بھجیں، وزیر خزانہ اس سلسلے میں ان کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں،اس وقت باہر سے پاکستانی 20 ارب ڈالر بھیجتے ہیں جب کہ مزید 10 سے 15 ارب ڈالر آسکتے ہیں.
وزیراعظم نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین سخت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہےجسے روکنے کے لیے قوانین کو مزید سخت کیا جارہا ہے، منی لانڈرنگ کی تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں، منی لانڈرنگ کرنا مشکل کردیں گے۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved