Nov 21, 2018 08:19 pm
views : 374
Location : Local Place
Quetta- Eid Milad un nabi Celebration
کوئٹہ،عید میلاد النبی ﷺ کی موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا انعقاد
ملک
بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن آمد رسول ؐ پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا
جارہا ہے اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں سے 17 چھوٹے بڑئے جلوش باچا خان
چوک پہنچے،ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر کوئٹہ میں17 مختلف مقامات سےجلوس
برآمد ہوئے ہیں۔
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین
انتظامات کئے گئے،جبکہ کوئٹہ شہر کی فضا سرکار کی آمد مرحبا کےت نعروں سے
گونج اٹھی۔
مدنی منوں میں اور چھوٹی بچیوں کا مرحبا کہنا اس بات کی
غمازی کرتا ہے کہ مسلمان کا بچہ بچہ اپنے نبی کے لئے جان تک قربان کرنے کے
لئے تیار ہیں۔
جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے دودھ
پیتے بچے بھی جلوس میں شریک ہیں اس سے بڑا امن کا پیغام ہو نہیں
سکتا،اسلام کی اصل تصویر امن محبت،پیار شفقت ،احترام انسانیت اوراحترام
مسلم ہے،آج کے دن ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارے نبی ﷺ امن کا پیغام
اور سلامتی لے کر آئے۔
جلوس باچا خان چوک پر جلسہ ختم کرنے کے بعد
لیاقت بازار،پرنس روڈ اورقندہاری بازار سے ہوتا ہوا منان چوک پہنچے گا جہاں
دعا کے بعد جلوس کے شرکا اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہونگے۔