Nov 21, 2018 08:22 pm
views : 498
Location : Domestic Place
Lahore- Sikh Yatri Arrive in Pakistan
لاہور،بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع
سکھ
مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے
بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے۔بابا گرو نانک
کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے
ذریعے واہگہ اسٹیشن پہنچے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام اور گورد
وارہ پربندھک کمیٹی نے ان کا استقبال کیا۔
بابا گورو نانک کے 549 جنم دن
میں شرکت کے لیے 3800 کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں،سکھ یاتریوں
کے پاکستان میں 10روزہ دورے کا شیڈول کے مطابق سپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ
بارڈر کے راستے لاہور پہنچے،سکھ یاتری گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب
میں قیام کے دوران 22نومبر کو گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا
کریں گے جبکہ مرکزی تقریب 23نومبر کو جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں ہو گی جس
میں مختلف سیاسی و مذہبی اور اقلیتی رہنماءشریک ہوں۔
سکھ یاتری 24نومبر
کو بذریعہ سپیشل ٹرین گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے اور ایک
روز قیام کے بعد 26نومبر کو گورو دورہ ڈیرہ صاحب لاہورآئیں گے، 28نومبر کو
یاتر ی گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گورو دوارہ دربار صاحب کرتار
پور نارووال کا دورہ کریں گے۔
سکھ یاتری30نومبر کوسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھارت چلے جائیں گے ۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بابا گرو نانک سوسائٹی کے
چیئرمین سردار بشن سنگھ کا کہنا تھا کہ آج آنے والے سکھوں کا استقبال کیاہے
اور انکے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا ہے۔
سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑا کا
کہنا تھا کہ ہم تمام مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش
کرتے ہیں جبکہ میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب ملکر بین المذہن ہم آہنگی کی فضا
کو قائم رکھ سکیں۔