Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 21, 2018 08:56 pm views : 478

Location : Different Areas

Karachi- 12th Rabi ul Awwal Juloos
  • Urdu

کراچی،ملک بھر میں یوم ولادت رسولﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجا یا گیا۔فضائیں درود وسلام سے معطرہیں، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشقان نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت نچھاورکئے گئے۔
صبح سے ہی عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں جلوس و ریلیاں نکالیں۔
کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے  ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی جبکہ جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز رکھ کرسیل کیا گیا۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدہے جبکہ ملک کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس بھی جزوی طورپرمعطل ہے۔
بارہ ربیع الاول کے جلوس میں شریک ایک این جی او کے چیئرمین عبدالقادر نورانی کا کہنا تھا کہ الحمدو اللہ آج بہت انتظار کرنے کے بعد بارہ ربیع الاول کا دن بالآخر اآہی گیا ہے۔ اس دن کا ہمیں بے صبری سے انتظار ہوتا ہے کیونکہ اس دن کو ہم عید کے دن کی طرح مناتے ہیں، آپ ﷺ اس دنیا میں اس دن تشریف لائے تھے، ہم سب آپ ﷺ کے امتی ہیں۔ انہی کے طفیل دنیا معرض وجود میں آئی ہے۔ تمام لوگوں سے درخواست کروں گا کہ نیاز وتبرکات کی بے حرمتی نہ کریں، نیاز کا اہتمام کریں، ذکر کی محفلوں کا انعقاد کریں۔
جلوس میں شریک ایک شہری افضل رشید کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر میں تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام دینا چاہوں گا کہ اس وقت بہت سخت ضرورت ہے امت مسلمہ کے متحد ہونے کی اور آج کا مبارک دن یہی درس دیتا ہے کہ تمام مسلمان اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر دین اسلام کیلئے ایک ہوجائیں۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved