لاہور،نواز شریف کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد
لاہور جاتی عمرہ میں سابق
وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی رہائش گاہ پر عید میلاد
النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے محفل میلاد سجائی گئی،میلاد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم میں ثنا خوانوں نے نبی مہرباں ﷺ کی شان میں عقیدت کے
پھول نچھاور کئے اور درود و سلام پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم
محمد نواز شریف سمیت عزیز واقارب نے شرکت کی،محفل میلاد میں ملک و قوم کی
ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔