چمن،نماز مغرب کے دوران دھماکہ،9 افراد زخمی
چمن میں تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں دھماکے سے پیش امام سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
صو
بہ بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں مغرب کی نماز
کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس میں پیش امام سمیت 9 افراد زخمی
ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
قانون
نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے
کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کےاندر
الماری میں چھپایاگیاتھا۔
دوسری جانب سول ہسپتال کوئٹہ میں چمن بم
دھماکے کی وجہ سے ایمرجنسی نفاذ کر دی گئی ہے،اس وقت ایم ایس اور ڈی ایم
ایس سول ہسپتال ایمرجنسی میں تمام ڈاکٹرز اور دیگر معاونین عملے کے ساتھ
موجود ہیں۔