کوالالمپور:ملائیشیا کی خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی مداح
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کی تو پتہ چلا کہ ان کی اہلیہ عمران خان کی مداح ہیں۔
ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ کیا میں آپ کا ہاتھ تھام کر تصویر کھنچواسکتی ہوں؟۔ جس پر انہوں نے جواب دیا جی ضرور اور پھر تصویر کھنچوائی۔
اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد سمیت تمام افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔