آکسفورڈ :افغانستان کے حالات کی ذمہ دارعالمی طاقتیں ہیں‘ ناصرجنجوعہ
سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارپراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات کی ذمہ دارعالمی طاقتیں ہیں۔
ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی ، خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سابق مشیر قومی سلامتی کا آکسفورڈ یونیورسٹی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ مسائل کا حل نہیں، دونوں ممالک ماضی کو بھول کرمستقبل کے لیے مذاکرات شروع کریں۔