اسلام آباد :دنیاہمارےوجودکوتسلیم کرے، ہمیں اپنوں کوخوش کرناہے غیروں کونہیں،شہریارآفریدی
اسلام آباد میں وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خطےکی سلامتی میں ہم اہم شراکت دارہیں، دنیاہمارےوجودکوتسلیم کرے، کیانیشنل سیکیورٹی یہ ہے کہ کوئی جب چاہے جوچاہے بیان دیدے۔
وزیرمملکت برائےداخلہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپنوں کوچھوڑ کردیگرکے مفاد کا خیال رکھا گیا، ماضی میں قومی سلامتی کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، ہمیں اپنوں کوخوش کرنا ہے غیروں کو نہیں، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اورہونابھی چاہیے۔
شہریارآفریدی نے کہا افغانستان اورایران کی سرحدیں ماضی میں غیر محفوظ تھیں، ہمارےہاں حالات کے مطابق پہلے منصوبہ بندی کیوں نہیں کی جاتی، ہمیں کہا جاتا ہے کہ اس طرح کرو اس طرح ہوگا، ان کےایجنڈے پر چلنے کے لیے پہلے دانا ڈالا جاتا ہے، ٹریپ کیا جاتا ہے، اب پاکستان ان کے ایجنڈے پر نہیں چلے گا۔ہندوستان کا اثر و رسوخ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ افغانستان نے ہمیں ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سےانکار کردیا
شہریارآفریدی نے کہا ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرناہے ،یوتھ کو مصروف کرناہے، تھوڑا انتظار کرلیں ہر چیز کھل کر سامنے آجائے گی۔