Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 22, 2018 05:57 pm views : 448

Islamabad- Nawaz decides against defence in Al-Azizia reference
  • Urdu

اسلام آباد، نوازشریف کا العزیزیہ ریفرنس میں دفاع پیش نہ کرنے کا فیصلہ

  سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس دفاع پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے دفاع پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں عدالت کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ استغاثہ میرے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، نیب نے کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے ظاہر ہو میں نے العزیزیہ یا ہل میٹل قائم کی اور استغاثہ یہ ثابت کرنے میں بھی ناکام رہا کہ حسن اور حسین نواز میرے زیر کفالت اور بے نامی دار تھے۔
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس مخالفین کے الزامات اور جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ پر بنائے گئے، جے آئی ٹی رپورٹ میں غلط طریقے سے مجھے العزیزیہ اورہل میٹل کا مالک ظاہر کیا گیا اور سپریم کورٹ کا بینچ بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ سے مکمل مطمئن نہیں تھا۔
نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھجوایا گیا تاکہ کوئی شک باقی نہ رہے لیکن واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کے علاوہ کسی گواہ نے میرے خلاف بیان نہیں دیا، واجد ضیاء اور تفتیشی افسر نے اعتراف کیا کہ العزیزیہ اور ہل میٹل میری ملکیت ہونے کا دستاویزی ثبوت نہیں جب کہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کا بیان قابل قبول شہادت نہیں، العزیزیہ اسٹیل مل 2001 میں میرے مرحوم والد نے قائم کی، 2001 میں حسین نواز کی عمر 29 سال تھی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے  کہ تفتیش کے دوران کسی کاروباری معاملے میں گڑبڑ کے ثبوت نہیں ملے، میرے بیٹے بیرون ملک ان ملکوں کے قوانین کے مطابق کاروبار کررہے ہیں اور معاشی طور پر خود کفیل ہیں، آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام اس وقت لگایا جاتا ہے جب کرپشن کا ثبوت نہ ملے، سارا معاملہ مفروضوں پر مبنی تھا اور مفروضوں کے ثبوت نہیں ہوتے، کرپشن اور کک بیکس یا کمیشن لینے کا ایک ثبوت نہ دیا گیا۔
نوازشریف نے یہ بھی کہا  کہ مجھے پیسے بھجوانا ایک بیٹے کی باپ سے محبت کا ثبوت ہے، ہماری مذہبی اور معاشرتی روایت ہے کہ بچے والدین کی دیکھ بھال کرتے ہیں، حسین نواز نے 2010 میں پیسے بھیجنا شروع کئے جب بھی میں عوامی عہدے پر نہیں تھا، 2001 سے 2005 تک کسی عوامی عہدے پر نہیں رہا، مطمئن ہوں کہ نسلیں کھنگالنے کے بعد بھی کوئی کرپشن کا ثبوت نہیں، شاید ہی پاکستانی تاریخ میں ایسا بے رحمانہ احتساب کسی کا ہوا ہو۔
مسلم لیگ (ن) کے قائدکا کہنا تھا  کہ 2013 کے مقابلے میں ہر حوالے سے کہیں زیادہ روشن پاکستان دیا، مردم شماری ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، بوری بند لاشوں والے کراچی کو امن دیا، 5 سال میں جو کام کئے اس کی نظیر 70سال میں نہیں ملتی، ملک میں موٹروے کا جال بچھادیا ہے، اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، پاکستان کا بیٹا ہوں ، اس مٹی کا ذرہ ذرہ مجھے پیارا ہے۔
 بیان قلمبند کرانے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں  نواز شریف نے کہا کہ این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں اور این آر او کرنے والا لندن سے آ کر جیل نہیں جاتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ بیٹی کے ساتھ جیل گیا ہوں، پاکستان کو 7 ویں ایٹمی طاقت بنانے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟، اس وقت فیصلہ نہ کرتا تو صرف ہندوستان ایٹمی طاقت ہوتا اور ہمیں ہرطرف سے جارحیت کا سامنا ہوتا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved