کراچی: نوازشریف جب بولیں گے تو یوٹرن نہیں ہوگا، احسن اقبال
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں پوری دنیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیتی تھی لیکن ہم نے دنیا کو بتایا تھا کہ پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دی ہے، ہم نے ثابت کیا تھا کہ پاکستان اپنے وسائل سے توانائی بحران کو شکست دے سکتاہے، ہماری اس کامیابی کو عمران خان کی نگرانی اور قیادت میں ایک سیاسی سازش کے ذریعے ناکام کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ سال ترقی کا سفر طے کیا ہے، اس وقت حکومت نے پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں منفی پروپیگینڈا شروع کیا ہوا ہے، عمران خان کہتے تھے سی پیک کے منصبوں میں کرپشن ہوئی، چین جاکر انہوں نے سی پیک کا قصیدہ پڑھا اور پاکستان آکر سی پیک کے منصوبوں پر کیچٹر اچھالتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا قیادت پر اتفاق ہے، سب نوازشریف کے سپاہی ہیں، ہر کارکن شہبازشریف کی صدارت اور نوازشریف کی قیادت پر یکسو ہے۔