Nov 22, 2018 07:44 pm
views : 497
Location : Indian High Commission
Islamabad- APHC Protest Against India
اسلام آباد،کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج
div>کل
جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے اسلام آ باد میں بھاتی ہائی کمیشن کے
سامنے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے
میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ؤں اور کارکنان نے شرکت کی مظاہرین
نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے
خلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھرپور نعرے بازی بھی کی
گئی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام
پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے ،مظاہرین نے حریت رہنما آسیہ
اندرابی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئےترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد رفیق ڈار دو دن پہلے
سری نگر میں حریت رہنما میر حفیظ اللہ کو بھارتی ایجنسی کے لوگوں نے شہید
اور انکی اہلیہ کو زخمی کیا ،ہم اقوام عالم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ
وہ اپنی توجہ اس جانب بھی مبذول کرے۔
حریت رہنما الطاف حسین وانی
کاکہنا تھا کہ 1990سے بھارتی فوج مجاہدین کو شہید کر رہی ہے جبکہ سیاسی
قائدین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔