Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 22, 2018 07:58 pm views : 459

Location : ISA

Islamabad- Advisor to PM Iftikhar Durrani Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد، سیٹیزن پورٹل پر 24 دن میں چار لاکھ 54 ہزار افراد نے ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا ،افتخار درانی

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر 24 دن میں چار لاکھ 54 ہزار افراد نے ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ایپ کو طالبعلموں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہےجبکہ بیرون ملک رہنے والے افراد نے 28 ہزار ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے،ایپ ڈاوَن لوڈ کرنے والوں میں 94 فیصد مرد اور 6 فیصد خواتین ہیں، طلبا اور صحافیوں سمیت ہر شعبے کے افراد نے ایپ ڈاوَن لوڈ کی ہے,انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ  ایک  ہزار 171 درخواستیں موصول ہوئیں جب میں سے 16 ہزار 963 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 84 ہزار درخواستوں پر عملدرآمد جاری ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ 23 ہزار 78 شکایات میونسپل سروسز کے حوالے سے آئی ہیں جبکہ لا اینڈ آرڈرز پر 6 ہزار 129 شکایات موصول ہوئیں۔
افتخار درانی کہناتھا کہ  اوورسیز سے 4 ہزار827 شکایات ملی ہیں جبکہ  ایپ کے ذریعے 21 ہزار سے زائد لوگوں نے تجاویز دی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں بھی بہت ساری شکایات آئیں۔ افتخار درانی نے بتایا کہ پورٹل میں وائس نوٹ بھی بھیجا جاسکتا ہے جبکہ شکایت درج کرانے والوں سے فوری رابطہ کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ افتخار درانی کا پریس کانفرنس شرکا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ سو دنوں کے حوالے سے وزیراعظم تین شہروں میں خطاب نہیں کریں گے، مرکزی تقریب ایک ہی ہو گی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved