Nov 22, 2018 07:59 pm
views : 471
Location : Domestic Place
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Adresess
کراچی ،اہلیان کراچی نے لسانی ا ور فرقہ پرستی کی سیاست کرنے والوں کو مستردکردیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ کراچی والوں نے لسانی ا ور فرقہ پرستی کی سیاست کرنے والوں کو مستردکردیا ہے۔
کراچی
میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا
تھا کہ صوبہ سندھ باب الاسلام اور کراچی اسکا دارالخلافہ ہے،دنیا مین اردو
بولنے والوں کا سب سے بڑا شہر ہے اردو زبان ہم سب کو آپس میں جوڑنے کا ایک
رشتہ ہے ہم سب کراچی کو منی پاکستان کہتے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا
کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ہر ملک کے افراد یہاں بستے ہیں، اس شہر
اور صوبے نے ان لوگوں کو خوش آمدید کہا ہےاردو زبان نے ملک اور شہر میں ہم
آہنگی کی فضا برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ
کا مزید کہنا تھا کہ لسانی اور فرقہ پرستی کی سیاست کرنے والوں نے اس شہر
کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،کراچی والوں نے ان عناصر کو مسترد کردیا
ہے،میں آج اس شہر کے لوگوں کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ آنے والا وقت
ہم سب کے لئے تابناک ہوگا۔