Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 23, 2018 03:28 pm views : 473

London-Pakistan faces water scarcity,CJP Saqib Nisar
  • Urdu

لندن :زندگی کا وجود پانی کے ساتھ ہے اورپاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ‘ چیف جسٹس

لندن میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا وجود پانی کے ساتھ ہے، اور پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آئندہ نسلوں کوپانی کی وجہ سے زندگیوں سے محروم نہیں ہونے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبے متفق نہیں تھے، دیامر، مہمند ڈیمزاتفاق رائے کے باوجود کیوں نہ بنائے گئے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ دیامربھاشا، مہمندڈیم 40 سال تک کس کی غفلت سے نہ بنے؟ دیامر، مہمند ڈیمزکی تعمیرمیں غفلت کے ذمہ داروں کا آج پتا چل گیا۔
انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں دریائے سندھ پر ڈیمز بننے نہیں دیں گے، دریائے سندھ پرایک نہیں بیسیوں ڈیم بنیں گے، ڈیمز کی تعمیر کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آج بھی ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو پاکستان سےعشق کرتے ہوں، آج تقریب میں بڑی تعداد میں ملک سےعشق کرنے والوں کو دیکھ رہا ہوں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ملک کے ساتھ قائداعظم جیسا عشق کرنے والوں کی ضرورت ہے، سمندر پار پاکستانی ملک کے سب سے بڑے عاشق ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ببانگ دہل کہتا ہوں میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں، فلاح انسانیت ہی میرا اولین مقصد ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد صرف فلاح انسانیت کے لیے کام کروں گا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved