نئی دہلی :کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ، سدھو کا تہہ دل سے شکریہ
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے مثبت اقدام کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہی ہمارے لیے سب کچھ ہے، آپ واقعی ایک گوہر ہو۔
نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ انسانیت کیلئے بہت بڑا اقدام ہے، اس فیصلے پر میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔کرتارپور سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے لیکن گزشتہ 71 سے دنیا میں بسنے والے تقریباً تین کروڑ سکھ اس کی زیارت سے محروم ہیں۔