Nov 23, 2018 05:34 pm
views : 496
Location : National Assembly
Islamabad- Shehbaz Sharif in assemblY
اسلام آباد:دشمن کو پیغام ہے ان کے عزائم پاؤں تلے روند دیں گے: شہباز شریف
نیب کے راہداری ریمانڈ پر موجود مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق بریفنگ دی، چینی قونصلیٹ پر حملہ تشویشناک ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کوشک نہیں ہونا چاہیئے چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ چینی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق پوری قوم کو تشویش ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بر وقت کارروائی سے چینی عملہ محفوظ رہا۔ دشمن کو پیغام ہے ان کے عزائم پاؤں تلے روند دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہمیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں، دھمکیوں سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔ 22 کروڑ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہونا چاہیئے۔ ہم ان گلیوں سے پہلے بھی گزرے ہیں، قوم کو آج بڑے چیلنجز ہیں، عملی میدان میں آگے بڑھنا ہے۔