Nov 23, 2018 05:37 pm
views : 463
Location : Parliament House
Islamabad- Information Minister Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد :آج کا حملہ پاکستان اور چین کےتعلقات پرحملہ ہے، فواد چوہدری
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں اور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی پر قوم کو فخرہے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بڑی سازش کےتحت چینی قونصلیٹ پرحملےکی کوشش کی گئی، ایسے ہی نہیں کہ 3لوگوں نےسوچااورجاکرحملہ کردیا، حملےکےپیچھےایک بڑی سازش ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط ہے، سی پیک سبوتاژکرنےاورپاک چین دوستی کیخلاف بزدلانہ کارروائی کی گئی، آج کا حملہ پاکستان اور چین کےتعلقات پرحملہ ہے۔