کراچی:دہشت گردوں سے مقابلے میں خاتون پولیس افسر سب سے آگے
صبح کراچی میں چینی قونصل خانے کے حملے کے موقع پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچیں۔ ایسے میں سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سہائی عزیز سب سے آگے رہیں اور دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔قونصل خانے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) امیر شیخ نے سہائی عزیز کی تعریف کی۔
وزیر اعلیٰ نے خاتون افسر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہادری کی مثال قائم کی، یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پولیس امیر شیخ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی سہائی عزیز آپ کمانڈو کنگ ہیں۔
اس موقع پر سہائی عزیز نے کہا کہ ڈیوٹی سب سے اہم ہوتی ہے، وردی میں کوئی مرد یا عورت نہیں ہوتا۔
وقوعہ پر موجود چینی قونصلر جنرل، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے بھی ایس پی کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔