لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ، گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز ،کاشتکاروں کو ادائیگیوں ، بقایاجات کی ادائیگی، غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی اور مل مالکان کے امور کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں وزیر اعلی ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شوگر ملیں گنا مقررہ کردہ قیمت پر خریدنے کی پابند ہوں گی۔گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔مل مالکان کے تحفظات کو بھی دور کریں گے ۔اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔گنے کے وزن میں کٹوتی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔کمشنرز اپنے متعلقہ ڈویژن جبکہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں کرشنگ سیزن کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن پنجاب زون نعمان احمد خان اور اعلیٰ حکام سمیت کمشنرز ،آرپی اوز اور ڈپٹی کمشنر ز ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے