اورکزئی،کلایا بازار میں دھماکہ،30 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے اورکزئی میں کلایا بازار میں واقع مدرسے کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں واقع مدرسے کے داخلی دروازے کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی شخص کا کہنا تھا کہ واقعے کا معلوم ہوتے ہی یہاں آئے ہیں کہ تاکہ یہاں امدادی کاموں میں حصہ لے سکیں۔