اسلام آباد، ریکوزیشن ایجنڈہ وقت پر زیر بحث آجاتا تو یقیناًاس کا بڑا فائدہ ہوتا، رانا ثناء اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ریکوزیشن ایجنڈہ وقت پر زیر بحث آجاتا تو یقیناًاس کا بڑا فائدہ ہوتا، علی محمد موجود ہیں شاید یہ وزیر قانون تک یہ بات پہنچائیں ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون کی اطلاعات ہیں کہ اس وقت جتنی بھی تحقیقات ہیں ان میں سے چار فیصد تحقیقات سیاستدانوں کے خلاف ہیں اور اس کے بعد جتنی تحقیقات ہیں ان میں صرف دو فیصد سیاستدانوں کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار فیصد تحقیقات میں سے زیادہ تر نام وہی ہیں جن کی صرف تحقیقات ہورہی ہیں اس کے باوجود وہ وزیر بھی ہیں، اسپیکر ہیں اور وزیر بھی بن رہے ہیں، چار فیصد سے بھی اعشاریہ صفر ایک فیصد ہوں گے جو ہدف بن رہے ہیں اور جن کا تعلق حزب اختلاف سے ہے۔
رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج وفاقی وزیر قانون اسمبلی میں موجود ہوتے تھے اچھا ہوتا۔